زمبابوےنے ورلڈ کپ کے ’ سب ریجنل افریقہ کوالیفائر ‘ کے اہم میچ گیمبیا کو 290 رنز سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا سب سے بڑا سکور بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق زمبابو ے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور گیمبیا کو 20 اوورز میں جیت کیلئے 345 رنز کا ہدف دیا جو کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف ہے ، اس میں سب سے اہم کردار سکندر رضا بٹ کا رہا جنہوں نے 43 گیندوں پر 7 چوکوں اور 15 چھکوں کی مدد سے 133 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو تاریخی ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ان کے علاوہ مارومانی نے 62 ، برین بینیٹ نے 50 اور کلائیو نے 53 رنز کی اننگ کھیلی ۔
زمبابوے نے گیمبیا کی پوری ٹیم کو 15 ویں اوور میں 54 رنز پر آل آوٹ کرتے ہوئے 290 رنز سے شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ۔