بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت تو مل گئی لیکن روبکار جاری نہ ہونے کے باعث رہائی نہ ہوسکی۔
بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت منظور کرلی تھی تاہم، اسپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی کے باعث روبکار جاری نہ ہو سکی اور ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور بھی رخصت پر ہیں ۔
لازمی پڑھیں ۔توشہ خانہ ٹوکیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور
پی ٹی آئی وکلاء مچلکے لئے ایک عدالت سے دوسری عدالت چکر لگاتے رہ گئے ۔
بشریٰ بی بی کے وکلاء خالد یوسف چوہدری اور خدیجہ صدیقی نے ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس کی عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا لیکن وہ بھی کمرہ عدالت سے روانہ ہوچکے تھے۔
بعدازاں، بشریٰ بی بی کے وکلاء نے سیشن جج ویسٹ کی عدالت سے بھی روبکار جاری کرنے کی استدعا کی لیکن عدالتی عملے کے مطابق اسپیشل جج سنٹرل کے ڈیوٹی ججز کی لسٹ میں سیشن جج ویسٹ کا نام شامل نہیں۔