گلگت بلتستان انتخاب میں کامیاب ہونے والے ایک اور آزاد نومنتخب رکن اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان جی بی 16 دیامر سے رکن اسمبلی ’امام مالک ‘آئی پی پی میں شامل ہو گئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے آئی پی پی سیکریٹری جنرل میاں خالد محمود کی درخواست منظور کر لی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے امام مالک کی آئی پی پی میں شمولیت کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی پی پی میں شامل ہونے والے 4 آزاد اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔






















