مودی سرکاریہ وطیرہ رہا ہےکہ اس نےہمیشہ اصل مسائل سےنظر ہٹانے کے لئےریاستی سطح پرافراتفری پھیلانے کی کوشش کی ہے۔
حالیہ کشمیر الیکشن میں مودی سرکارکوشکست سےدوچارہونا پڑااوراب مودی سرکارکشمیرمیں سیاسی وعسکری انتشار پیدا کرکےاپنے مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔
منی پور،ناگا لینڈ،آسام اورکشمیرمیں بی جےپی جان بوجھ کرایسے حالات پیدا کررہی ہےکہ عوام کو مودی سرکارکی ریاستی اور بین الاقوامی سطح پرکارکردگی سے دور رکھا جائے۔
مقبوضہ جموں وکشمیرکےضلع گاندربل،میں مودی سرکارکی طرف سےکیےجانے والےایک فالسفلیگ آپریشن کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر اورچھ مزدور ہلاک ہوئے۔
مودی سرکار نےہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی اس دہشت گردحملےکا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا ہے اوربھارتی میڈیا زوروشور سے پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے۔
اس سے قبل بھی مودی سرکارکی جانب سےپلواما،اُڑی راجوڑی،ریاسی، ڈوڈہ اور کٹھوعہ جیسے دیگر علاقوں میں متعدد فالس فلیگ آپریشنز کیے جاچکے ہیں۔
بھارتی ایجنسی را کےزیرنگرانی ایکس اکاؤنٹس کی جانب سےمقبوضہ کشمیر کےضلع بارہ مولہ کے نوشہرہ سیکٹرمیں جھوٹے فالس فلیگ آپریشن کی خبردی گئی۔
بی جے پی اس طرح کے نام نہاد آپریشن کر کےکشمیری عوام کی حمایت سمیٹنا چاہتی ہے،بھارت کا سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے فالسفلیگ آپریشن کرنا معمول بنتا جار رہا ہے۔