26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر استحکام پاکستان پارٹی پنجاب سیکریٹریٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جنرل سیکرٹری پنجاب آئی پی پی اور ایم پی اے شعیب صدیقی شریک ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی نے کہا کہ کل ایک تاریخ ساز دن تھا،پارٹی صدرعبدالعلیم خان کومبارکبادپیش کرتاہوں،اب پاکستان ترقی کی راہ پرچل پڑاہے،لوگ عدالتی سہارا لیکر اپنی سیاست کو چمکانا چاہتے تھے اسکا اختتام ہو گیا، یہ حکومت اپنی مدت پوری کرےگی،عام آدمی کےمسائل کوحل کیاجارہاہے،ملک میں جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کوشروع کرنےکی کوشش کی گئی،ترمیم منظور ہونے پر وزیراعظم،صدر اور عبدالعلیم خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،پاکستان کی جدوجہد میں میڈیا کا کردار مثبت رہا ہے،
صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جمہوریت کی فتح ہوئی، ترمیم کا پاس ہوناعبدالعلیم خان کی شب روزمحنت کا نتیجہ ہے، پاکستان ترقی کی جانب گامزن رہے گا، شنگھائی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، عبدالعلیم خان ملک میں سرمایہ کاری لے کر آ رہے ہیں۔
صدر آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب، جنرل سیکریٹری رانا جاوید اقبال، محمد نعمان چوہدری سمیت دیگر رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی۔