سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کوئی ساتھ دے یا نہ دے، 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جا رہی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کوئی ساتھ دے یا نہ دے، 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جا رہی ہے اگر ساتھ دیں گے تو عزت بچ جائے گی اور اگر نہ آئے تو ترمیم ہوجائے گی لیکن عزت نہیں رہے گی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی، یہ رونا دھونا کرتے رہیں گے اور ترمیم پاس ہو جائے گی، اگر سمجھتے ہیں کہ کسی کو اٹھایا، تشدد کیا یا پیسے دیئے تو سمجھتے رہو، سوچنے پر کوئی قید نہیں، جس نے جو الزام لگانا ہے وہ لگاتا رہے۔
پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بکاؤ مال کی شکلیں آج آپ سب نے دیکھی لی ہوں گی، تحریک انصاف نے عملی طور پر اس حکومت کو تسلیم کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی گورنمنٹ کے ساتھ بیٹھی اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی فرمائش کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بیچ کر یہ لوگ خود مزے لے رہے ہیں۔