پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے مزید وقت درکار ہے، مسودے کا ایک ایک نکتہ بانی چیئرمین کے سامنے بھی رکھیں پھر پی ٹی آئی حتمی فیصلہ کرے گی۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے آئینی ترمیم کے جس مسودے پر اتفاق ہوا ہے اُس میں سے کئی چیزیں نکال دی گئی ہیں ، اتفاق رائے مولانا فضل الرحمان سے ہوا ہے۔
انھوں نےکہا کہ سینیٹ میں آئینی ترمیم کے حق میں میں ووٹ دیں گے یا نہیں اس کا ابھی فیصلہ نہیں کیا منظوری میں ابھی مزید وقت لگے گی، مسودے کے حوالے سے منظوری بانی چیئرمین سے لیں گے، مسودے کا ایک ایک نکتہ بانی چیئرمین کے سامنے بھی رکھیں پھر پی ٹی آئی حتمی فیصلہ کرے گی۔