وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی نے طلبہ کے 14میں سے 11 مطالبات کو تسلیم کرلیا ہےلیٹ فیس50 کےبجائے10 فیصد کردی گئی ہے۔
کراچی میں طلبہ الائنس اورشیخ الجامعہ کراچی کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، شیخ الجامعہ خالدمحمود عراقی نےطلبہ کےمطالبات تسلیم کرلیے ہیں ، طلبہ الائنس نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیاطلبہ الائنس کی جانب سے14مطالبات خالدعراقی کےسامنےرکھےگئےشیخ الجامعہ خالد عراقی نےطلبہ کے11مطالبات کو تسلیم کرلیا ہے۔
طلبہ الائنس کے منظور کئے گئےمطالبات میں لیٹ فیس پچاس کےبجائے10 فیصدکردی گئی،ری ایڈمیشن فیس ایک کے بجائے 4سیمسٹرزکی فیس نہ دینےپرعائدہوگیامتحانی فیس اب ہر کورس کے حساب سے ہوگی،خستہ حال کلاس رومزمیں کلاسزنہیں ہونگی،ڈین آف فیکلٹیزکی میٹنگ بلائی جائےگی،ایوننگ پروگرام میں10نئے پوائنٹس شامل کیے جائیں گے،جامعہ کراچی میں بزنس ماڈل کااطلاق نہیں ہوگااوراگلےسیشن میں صرف10فیصداضافہ ہوگا۔
فیس نہ بھرنے پر طالبعلم کو امتحان میں بیٹھنے سے نہیں روکا جائے گا،جامعہ کراچی میںnot eligibleکی فیس کااختیارچیئرمین کودیاجائیگااوریہ فیس جامعہ کےبینک اکاؤنٹ میں جمع ہوگی،پوائنٹس میں اضافے کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن اور میئر مرتضی وہاب کو خط لکھا جائے گا،جامعہ کی مخدوش عمارات اور کلاس رومز کی مرمت کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔
سیکورٹی کمیٹی میں طلبہ کی نمائندگی شامل ہوگی اور باہمی تعاون سے سیکورٹی کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔