چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کےمطابق آئینی ترمیم کامعاملات آگےلےکرچلیں گے، تحریک انصاف کے رہنماعامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ مسودے کی متفقہ منظوری کا تاثر دینا غلط ہے،کمیٹی اجلاس میں مسودے کی مخالفت کی ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر علی خان نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانافضل الرحمان سےکمٹمنٹ تھی،ان کےساتھ چل رہے ہیں،پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی،26ویں آئینی ترمیم سے متعلق ہماری ملاقاتیں جاری ہیں،مولانافضل الرحمان سے مشترکہ لائحہ عمل بناناتھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا کہنا تھا کہ کل اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ اتفاق رائے ہو جائے گا، خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے آج ایک مسودہ تیار کر لیا، حکومت کی طرف سے آج ہمیں چوتھا مسودہ ملا ہے، مولانا سے ملاقات کے دوران پتہ چلا کمیٹی نے مسودہ تیار کر لیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں ان کی ہدایت کے مطابق چلیں گے، بانی پی ٹی آئی سے 2 ہفتے سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان سےملاقات میں تقریباً اتفاق رائےتک پہنچ گئے،بلاول بھٹو بھی آئے، مولانافضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، بلاول بھٹودوسرے کمرے میں موجود تھے،ان سےکوئی بات نہیں ہوئی، بلاول بھٹو سے جاتے وقت سلام دعا ہوئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ مسودے کی متفقہ منظوری کا تاثر دینا غلط ہے،کمیٹی اجلاس میں مسودے کی مخالفت کی،آئینی ترمیم سےمتعلق فیصلہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات کےبعدکریں گے،یقین سےنہیں کہ سکتےیہ مسودہ ختمی ہے،پس پردہ اب بھی کچھ اورہورہاہے۔