آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کےپاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم کوئی تبدیلی میں نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کا بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل اجلاس ہوا ، جس میں کل کے میگا ایونٹ کے میگا ٹاکرے سے متعلق بڑے فیصلے کیے گئے۔ کپتان اور ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف پلئینگ الیون فائنل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:۔ورلڈ کپ 2023ء: پاکستان نے سری لنکا کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کرلیا، 6 وکٹ سے کامیاب
باخبر ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ سری لنکا کیخلاف کھیلے والی ٹیم ہی بھارت کیخلاف کھیلے گی۔مینجمنٹ نے سری لنکا کے خلاف کھیلے جانی والی پلئینگ الیون پر اعتماد کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں گفتگو کےدوران اس موقع پر ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کرسکتے،بھارت کے خلاف میچ میں وننگ کمبی نیشن کے ساتھ جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔