فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں شمالی غزہ کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
امریکی مندوب نے اسرائیل سے جبالیہ میں لڑائی فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔۔ انہوں نے شمالی غزہ سے انخلا کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا،کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ نہتے شہریوں کو لڑائی کا حصہ نہ بنائے۔۔
اس کےعلاوہ چینی مندوب نےبھی غزہ میں اسرائیلی سفاکیت کی شدید مذمت کی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 65 فلسطینی شہید ہوگئے۔