صدر مسلم لیگ ن نوازشریف کی جانب سے سیاسی قائدین کے اعزاز میں جاتی امراء میں عشائیے کا اہتمام کیا گیاہے جس میں مولانا فضل الرحمان اور صدر مملکت آصف علی زرداری بھی شریک ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر نوازشریف اور شہبازشریف نے خود ان کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔ آصف زرداری کے ہمراہ نوید قمر ، مرتضی وہاب اور گورنر پنجاب سلیم حیدر بھی موجود ہیں ۔
نوازشریف کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے کی تقریب میں جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ہمراہ پہنچے ، مولانا فضل الرحمان کے جاتی امراء آمد پر نوازشریف نے شہبازشریف کے ہمراہ خود ان کا استقبال کیا ۔