شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد قازقستان اور بیلاروس کے وزرائے اعظم وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان نےدونوں مہمانوں کورخصت کیا، بیلا روس اور قازقستان کے وزرائے اعظم نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قیام انتہائی خوشگواررہا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئندہ بھی ایسےروابط اور دوروں کے متمنی ہیں،جو خطے کیلئے سود مند ثابت ہو ں گے ۔ وزیراعظم قازقستان اور وزیراعظم بیلا روس نے کہا کہ ایس سی اواجلاس شاندار اور بہت اعلیٰ اندازمیں ہوا۔ وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےقازقستان اوربیلاروس کے وزرائے اعظم کواسلام آباد ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔