وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اور چینی اصلاحاتی کمیشن کےوائس چیئرمین نے سی پیک کوچینی صدراوروزیراعظم کےمشترکہ ویژن کےمطابق مزیدفروغ دینےپراتفاق کرلیا۔
اسلام آباد میں شنگھائی تاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی اصلاحاتی کمیشن کے وائس چیئرمین سے ملاقات ہوئی ، وزارت منصوبہ بندی کے مطابق ملاقات میں ایم ایل ون اورقراقرم ہائی وے فیز ٹو جیسے اسٹریٹجک منصوبوں کوترجیح دینےپرزور دیا گیا ۔
فریقین نے فائیو ایزفریم ورک اور سی پیک کی پانچ راہداریوں کی روشنی میں حکمت عملی مرتب دینے کاعزم دہرایا ہے ملاقات میں ایک ماڈل خصوصی اقتصادی زون کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔