جعلی سیلز ٹیکس انوائس کے ذریعے تین سو چودہ ارب روپےکاتاریخی ٹیکس فراڈ پکڑا گیا ٹیکس فراڈ میں ملک بھرکی دو سوکمپنیاں جعلی سیلزٹیکس انوائسز استعمال کرنےمیں ملوث پائی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جعلی سیلز ٹیکس انوائس کے ذریعے314 ارب روپےکاتاریخی ٹیکس فراڈ پکڑا گیاملکی تاریخ کے بڑے ٹیکس فراڈ کی تحقیقات کا دائرہ ملک بھرکےٹیکس دفاترتک وسیع کردیاگیا۔میگا ٹیکس فراڈ میں ملک بھرکی 200 کمپنیاں جعلی سیلزٹیکس انوائسز استعمال کرنےمیں ملوث پائی گئی۔
ایف بی آر کا کہناتھا کہ میگا ٹیکس فراڈاسکینڈل میں کے ایچ اینڈ سنز نامی جعلی کمپنی نے314 ارب روپےکا ٹیکس فراڈ کیا جعلی سیلز ٹیکس انوائس فراڈ میں سب سے زیادہ لاہور کی کمپنیاں ملوث ہیں جعلی انوائس میں ملوث کمپنوں میں کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی 6،لاہورکی 69 کمپنیاں شامل ہیں۔ٹیکس فراڈ میں لارج ٹیکس یونٹ اسلام آباد کی 7,کراچی کی 10 اور لاہور کی 43 کمپیناں شامل ہیں۔
ایف بی آر نے تمام جعلی سیلز ٹیکس انوایسز فراڈ میں ملوث کمپنیوں کو نوٹسسز جاری کردیئےکےایچ سنز اور محسن ٹریڈرز کو سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔