حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل شام چار بجے طلب کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کل شام 4 بجے آئینی ترمیم کو حتمی شکل دی جائے گی ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہ خبرموصول ہو تھی کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے نئی سمری بھجوا دی گئی ہے اور ممکنہ طو پر قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کی شام 4 بجے بلانے کی تجویز ہے ، وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی۔