سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے چولستان کینال منصوبہ کی منظوری دینے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سندھ حکومت نے چولستان کینال کی منظوری دینے پر سی ڈی ڈبلیو پی کے فیصلے کومسترد کردیا، سندھ حکومت نے فیصلے کے خلاف وفاق کے آگے سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کا کہنا ہے کہ اعتراضات کے باوجود سی ڈی ڈبلیو پی نے منصوبہ منظوری کیلئے ایکنک کو بھیج دیا، چولستان کینال منصوبے کی منظوری دینے والے سی ڈی ڈبلیو پی کے فیصلے کورد کرتے ہیں۔
جام خان شورو نے مزید کہا کہ سندھ پہلے ہی پانی کی قلت کا شکار ہے،اس سے سندھ کی زمین بنجر ہوجائے گی، یہ فیصلہ سندھ کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔