لاہور پولیس نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں سے کئی افراد کو گرفتار کر کے تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف دوبارہ کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظرلاہور پولیس نے دوبارہ کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، مختلف علاقوں مِیں چھاپے مارے گئے ہیں، متعدد رہنماوں اورکارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ کریک ڈاون آپریشنزپولیس،انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈکرائم یونٹ نے کیا۔
ڈیفنس، کوٹ لکھپت، جوہرٹاون، ٹاون شپ اورمصطفی ٹاون میں چھاپے، اسلام پورہ،ساندہ، مغلپورہ سمیت دیگرعلاقوں میں بھی چھاپے مارے گئے، مطلوب اور فہرستوں کے مطابق 35 سے زائد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا۔ تیاریوں میں مصروف پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کوحراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو ہوگا جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے 15 اکتوبر کو ہی ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔