ملک میں ایک مرتبہ پھر مرغیوں کی جان لیوا بیماری رانی کھیت کی بیماری سر اٹھانے لگی۔
مرغیوں کی جان لیوا بیماری رانی کھیت ملتان پہنچ گئی۔ فارم پر مرغیاں بیمار ہونے لگی۔ پولٹری فارموں میں رانی کھیت کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے، سینکٹروں کی تعداد میں مرغیاں بیمار ہوگئیں۔
پولٹری فارم سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ مرغیوں میں نزلہ زکام کے ساتھ رانی کھیت کی وبا پھیلی چکی ہے ہماری مرغیاں بیمار ہو رہی ہیں ہمیں ویکسین نہیں مل رہی اگر ویکسین مل جائے تو ہمارے لیے آسانی ہو سکتی ہے، پولٹری فارم سے وابستہ افراد محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ویکسین نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے ویکسینیشن کا عمل شروع نہ کیا جا سکا۔ افسران عملی اقدامات کے بجائے صرف آگاہی کے دعوں میں لگے ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک حکام کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مرغیوں میں رانی کھیت کی بیماری سامنے آ رہی ہے۔اس حوالے سے ہماری آگاہی مہم بھی جاری ہے ہم موقع پر بھی جا کر ویکسین لگا رہے ہیں۔ اور ہسپتال میں بھی ویکسینیشن جاری ہے۔
پولٹری فارموں میں تیزی سے پھیلتی بیماری کے باعث سپلائی میں کمی سے چکن کے ریٹ میں بھی آضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔