پاکستان کوسٹ گارڈز نے مختلف کارروائیوں میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیں۔
پاکستان کوسٹ گارڈز نے پاک ایران سرحد کے قریب اولڈ میرین پوسٹ کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کر کے ایک کشتی کو قبضے میں لیے لیا۔ کارروائی کے دوران 4 عدد بوریاں اور 2 عدد ایل پی جی سلنڈرز برآمد کیے گئے جن میں اسلحہ اور منشیات کو چھپایا گیا تھا۔
برآمد شدہ اشیاء میں 34 کلوگرام آئس، 42 کلوگرام ہیروئن اور 5.56 ملی میٹر کیلیبر کی گولیاں شامل ہیں۔ پکڑے جانے والے اسلحہ، ہیروئن اور آئس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 26.2 ملین ڈالر ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز عوام کی خدمت اور ملک کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے اور ہر قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے لیے متحرک ہے۔