ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں،وینز اورجیپوں کی فروخت میں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں سالانہ بنیادوں پر 23فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔
آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک کی مدت میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ،وینز اور جیپوں کے 4962 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 23 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کے 6431یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ستمبر میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ،وینز اور جیپوں کے1902 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کےمقابلہ میں 8 فیصد کم ہے ۔
گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ،وینز اور جیپوں کے2075 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
اگست کے مقابلہ میں ستمبر میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اگست میں 1670 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی جو ستمبر میں بڑھ کر 1902 یونٹس ہو گئی۔