خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب فائرنگ سے 15 افراد جبکہ اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ضلع بھر میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔
سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ کا کہنا ہے کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کیلئے پہلے سے موجود ہیں۔ بدامنی کے تازہ واقعات افسوسناک ہیں۔
واضح رہے کہ خیال رہے کہ کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔