پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے وادی نگر میں فری لانسنگ ہب قائم کردیا گیا۔
قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کو افواج پاکستان کی جانب سے ایک نایاب تحفہ دیا گیا، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نگر میں یہ فری لانسنگ ہب قائم کیا گیا۔ علاقہ مکینوں اور نوجوانوں نے افواج پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اسکول کے وائس پرنسپل محبوب علی نے پاک فوج کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی اور ایس سی او کی ٹیم نے اتنے پسماندہ علاقے میں ایک بہترین سینٹر ہمیں قائم کر کے دیا ہے، اس فری لانسنگ ہب سے بچے ان لائن بزنس، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں گے۔
وائس پرنسپل نے مزید کہا کہ اس فری لانسنگ ہب سے ہم قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے پروجیکٹس متعارف کروا سکتے ہیں، سکول کے طلبا کے لیے یہ فری لانسنگ ہب بنایا گیا جو کہ بہت خوش آئیند ہے۔ ہم پاک فوج اور چیف آف آرمی سٹاف کے شکر گزار ہیں۔