عدالتی اصلاحات پر مشتمل آئینی ترامیم فوری طور پر منظور کرانے کے لیے حکومت کی پھرتیاں جاری ہیں۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا چھٹا اِن کیمرا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔
آئینی ترامیم فوری طور پر منظور کرانے کے لیے 22 رکنی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت خورشید شاہ کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیمی مسودے پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔
اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کردیا گیا۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنا مسودہ لانے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت اور پیپلش پارٹی نے گزشتہ روز اپنا مسودہ کمیٹی ارکان سے شیئرکیا تھا۔
اجلاس میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کی اپنے 56 نکاتی مسودے پر اتفاق رائے کی کوششیں جاری ہیں۔ مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، اے این پی نے حکومتی مسودے کی حمایت کردی۔ بلوچستان عوامی پارٹی، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی بھی حامی ہیں۔