ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بڑے میچ کے لیے کیا تیاریاں ہیں کون جیتے گا،کھلاڑیوں کا ردعمل آگیا۔
پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے وارٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ پرجوش ہوں ،پوری تیاری کی یے،ذہنی اور جسمانی پور پر اچھی تیاری کی یےپاکستان کا مقابلہ کرنے کے لیے آپکو اپنا بہترین کھیل پیش کرناہوتاہے،پاکستان کے خلاف کھیلنے کا چیلنج بڑا شاندار ہے،پاکستان کے ساتھ میچ کے لیے کوئی اسپیشل تیاری نہیں کی ہے،بس میچ والے دن آپکو بہترین انٹرنیشنل معیار کاکھیل پیش کرنا ہوتا ہے۔
ہاردک پانڈیا کا کہنا ہےکہ یہ ایسا گیم ہےکہ میرا نہیں خیال کہ کسی آج تک ایسا ایکسپیریئنس کیا ہوگا جو ہم کرنے والے ہیں۔ ہم دنیا کے سب سے بڑے اور بہترین گراؤنڈ میں کھیلنے والے ہیں۔
قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے کہا کہ جو جوش ہے وہ پاکستان انڈیا کے میچ میں ہی ملتا ہے اور اسکو بھی انجوائے کرنا چاہئیے ،انڈیا پاکستان میچ کا پریشر دیکھ چکے ہیں ۔جانتے ہیں کہ پریشرکوکیسے ہینڈل کرنا ہے اور آگے کیسے لے کر چلنا ہے، کوشش کریں گے اسکو مزید اچھا کریں
کے ایل راہول نے کہا انڈیا پاکستان میچ کے لیے جوش و جذبہ ہمیشہ ہی رہے گا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ جو ٹیم اس دن اچھا کھیلےگی وہی جیتے گی،فینز کا پریشر، اور ہوم کراؤڈ جب کسی ٹیم کےساتھ ہوتا ہے تو انکا مورال کافی بلند ہوجاتاہے،خواہش ہے کہ انڈیا کو انکے ہوم گراؤنڈ پر ہرائیں۔
شاہن نے کہا مزہ اُسی میں آتا ہےجب کسی ٹیم کو انکے ہی ہوم گراؤنڈ پرہرائیں،بطور ٹیم ہماری پوری تیاری ہے،ہم جس طرح کی کرکٹ کھیلتے آئے ہیں، پریشر صرف ہم پر نہیں انڈیا پر بھی ہو گا۔امید ہے کہ پاکستان ٹیم کو احمد آباد میں بھرپور سپورٹ ملے گی