محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے مزید 5 اضلاع میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔
ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔ پانچ اضلاع میں تین دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق ہفتہ 12اکتوبر سے سوموار 14اکتوبرتک ہوگا، اس عرصے کے دوران مذکورہ اضلاع میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، احتجاج پر پابندی عائد ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کے 5اضلاع میں3 دن کیلئے دفعہ144نافذ کی گئی، دفعہ144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پرکیا گیا، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتاہے۔