پاکستان میں 14 اور 15 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہونے جارہاہے جس کیلئے رکن ممالک کی اہم شخصیات کا پہنچنے کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن اس انتہائی اہمیت کے حامل موقع کو سبوتاژ کرنے کیلئے تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے اٹھایا جانے والے یہ قدم اتنہائی قابل مذمت ہے ،پاکستان میں ایک طویل عرصے بعد بہت اہم انٹرنیشنل اجلاس ہو رہا ہے جس میں ایک درجن سے زیادہ ممالک کے صدور اور وزرا اعظم شریک ہو رہے ہیں اس کے علاوہ تقریبا 900 وفود اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔علاوہ ازیں تقریبا 200 انٹرنیشنل میڈیا ارکان بشمول بھارتی میڈیا موجود ہونگے۔ایسے نازک مرحلے پر اسلام آباد پر ایک اور چڑھائی نا صرف قابل قبول ہے بلکہ انتہائی قابل مذمت بھی ہے۔ اس اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف یا تو کسی کے اشارے پر عمل کر رہی ہے یا کھلم کھلا ملکی مفاد کے خلاف کام کر رہی ہے۔