اوگرا نے اکتوبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ سوئی نادرن کیلئےایل این جی کی قمیت میں 6.62فیصد، سوئی سدرن کیلئے7.11فیصد کمی کر دی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں ایل این جی پی ایل 91 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یوکمی کر دی گئی ہے ،اکتوبر میں ایس این جی پی ایل کیلئے قمیت 12.94ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو ، سوئی سدرن کیلئے اکتوبر میں 95سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اور اکتوبرکیلئےسوئی نادرن کیلئےایل این جی کی قمیت 12.46ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کر دی گئی ہے ۔ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔