تحریک انصاف کے ڈی چوک پر سیاسی احتجاج کے حوالے سے گرفتار صوبائی ملازمین کی رہائی کیلئے کے پی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا حکومت نے تحریک انصاف کے ڈی چوک پر سیاسی احتجاج کے حوالے سے گرفتار صوبائی ملازمین کی رہائی کیلئے درخواست دائر کر دی، عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں آئی جی اسلام آبا،ڈی آئی جی،ایس ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ سنگجانی کوفریق بنایاگیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد میں گرفتار صوبائی ملازمین کیخلاف تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ خارج کیا جائے اور سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا ہے سرکاری ملازمین اپنے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر احتجاج میں شریک تھے، وزیراعلیٰ کے احتجاج میں شریک سرکاری اہلکاراپنی ڈیوٹی کررہےتھے سرکاری ملازمین ایمرجنسی کی صورت میں قیمتی جانیں بچانے کے لیے احتجاج میں شریک تھے۔
تحریک انصاف کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آفیشلز اور سرکاری گاڑیاں وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کے لیے احتجاج میں شامل تھیں اور سرکاری افسران قانونی طور پر ڈیوٹی سر انجام دینے کے پابند تھے ۔