دہشتگردوں نے 25 اور 26 اگست کی شب کو بلوچستان کے علاقے راڑہ شم میں جو بربریت اور ظالمانہ روش اختیار کی وہ نہایت قابل مذمت ہے۔
اپنے مذموم مقاصد کی خاطر اور پاک دشمن عناصر کی سہولت کاری کرتے ہوئے ان انتشاری لوگوں نے بے گناہوں کا قتل کیا۔
یہ حیوانگی پسند افراد نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں بلکہ سول آبادی پر بھی حملہ کرنے سےدریغ نہیں کرتے۔
تاہم ان کی سفاکیت کا سدباب کرنا ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ کوئی بھی آئندہ ان ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کا نشانہ نہ بنے۔
راڑہ شم کے افسوس ناک واقعے میں مظفرگڑھ کے واجد شہزاد بھی لقمہ اجل بنے جو روزی کی خاطر بلوچستان گئے ہوئے تھے اور واپسی پر انہیں بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔
شہید کے لواحقین نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت وقت سے دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی۔