پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےکہا ہےکہ کوشش ہو گی کم سے کم بھی اتفاق رائے ہو توآئین سازی کی جا سکے,ترمیم میں آئینی عدالتوں کا قیام،ریفارمز،عدالتی تقرریوں کا عمل ہماری ترجیحات ہیں
بلاول بھٹو آئینی ترامیم کیلئےپارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کے اختتام پرمیڈیا سے گفتگو میں کہا پی پی پی کی آئین سازی پرتجاویزکمیٹی کےسامنےآچکی ہیں،تمام جماعتیں چاہیں گی کہ وہ اپنے منشور کےمطابق تجاویز رکھیں۔
مزیدکہاپیپلز پارٹی نےبی آئی ایس پی ،جنوبی پنجاب صوبےکےقیام سمیت اپنےمطالبے نہیں رکھے۔ڈرافٹ کوحکومت سے اور پھر مولانا سے شیئر کیا تھا،وزیر قانون نے حکومت کی آئینی ترامیم پیش کی ہیں۔ڈرافٹ پارلیمانی کمیٹی میں شیئر کر دیا ہے۔