بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیام امن کی کوششوں میں صف اول میں نظرآئےگی، جرگےمیں اہم قومی نوعیت کےنکات پرتمام جماعتوں میں اتفاق ہوگیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) بیرسٹرگوہرعلی خان نے سماء سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاورمیں امن جرگےمیں پی ٹی آئی کی نمائندگی کاموقع ملا ہے،جرگےمیں اہم قومی نوعیت کےنکات پرتمام جماعتوں میں اتفاق ہوگیا ہے، پی ٹی آئی قیام امن کی کوششوں میں صف اول میں نظرآئےگی۔
بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواامن جرگےمیں تمام جماعتیں مشترکہ کوششوں پرمتفق ہوگئیں،اتفاق ہواآئندہ اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی ملکی ادارےکیخلاف نعرہ نہیں لگےگا،قومی پرچم کےتقدس اورآئین کےاحترام کی تمام جماعتیں پابندی کریں گی،تمام سیاسی جماعتیں قیام امن کیلئےاختلاف پس پشت ڈال کرکام کریں گی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ سب متفق ہیں کہ پاکستان کی سرزمین پرسبز ہلالی پرچم ہی سربلند ہوگا،سیاسی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی مستقل طور کام کرے گی،سیاسی جماعتوں کی کمیٹی وفاق اورصوبائی حکومتوں کوتجاویز پیش کریں گی،صوبےسمیت ملک میں امن وامان کا قیام تحریک انصاف کا مشن ہے۔