پاکستان اسٹاک ایکسچینج چھےسال بعد دوبارہ 49 ہزارپوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل 10ویں سیشن میں تیزی کارجحان برقرار ہے۔
ہنڈریڈ انڈیکس 363 پوائنٹس بڑھکر49134 پوائنٹس پرجا پہنچا۔دوسری جانب ڈالرمافیا کے خلاف مسلسل اور مربوط کریک ڈاون،ڈالر اڑان بھول گیا۔مسلسل 30 ویں روز بھی کمی دیکھی گئی ہے۔انٹربینک میں آج ڈالر مزید 1روہے 3 پیسے سستا ہوکر277 روپے 55 پیسے پر آگیا
دوسری جانب پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،اسٹیٹ بینک کے پاس ذخائر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 64 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ واربنیادوں پر 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمی کمی ہوئی، جس کے بعد 6 اکتوبر تک ذخائر 7 ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔