بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی ممبران کی ملاقات کا حکم دیا جائے ۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔
وکیل سلمان اکرم راجہ کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بغیر قانونی وجہ کے بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں پر پابندی لگائی ہوئی ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو خراب صورتحال میں رکھا گیا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کو دونوں کے چیک اپ کی بھی اجازت نہیں دی گئی ۔ ایس او پیز کے تحت جمعرات کا دن فیملی سے ملاقات کا ہوتا ہے ۔ لیکن سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ملاقات کی اجازت نہیں دی ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دے کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی ممبران کی ملاقاتوں پر پابندی ختم کریں ۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن نے چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا ہے۔