اسٹوڈنٹ تحریک حاصل پور اور سویل سوسائٹی حاصل پور نے آئینی عدالتوں کے قیام اور آئینی ترمیم کے حق میں ریلی۔
مظاہرین نےشہرکی مرکزی شاہراہ پرقائم پریس کلب میں ریلی نکالی اور حکومت سےمطالبہ کیا کہ آئینی ترمیم کا نفاذ فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔شرکاء نےملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا۔
شرکاء نے آئینی عدالتوں کےقیام اورآئینی ترمیم کی حمایت میں نعرےلگائے اورپلےکارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، شرکاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئینی ترمیم اور آئینی عدالتوں کا قیام روشن پاکستان کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم سے ملک کی بہتری اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔