خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی پولیس پوسٹ پر حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق پولیس وین معمول کے گشت پرتھی،نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی، حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت کی، لواحقین سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادرجوانوں کوسلام پیش کرتے ہیں، کے پی پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں۔ پوری قوم خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے پوری قوم یکسو ہے۔