وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد شہر کا دورہ کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک، شاہراہ دستور،مری روڈ اور ایکسپریس وے کا تفصیلی معائنہ کیا اور کانفرنس کے موقع پر تزئین و آرائش اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ایس سی او سربراہی کانفرنس کے بہترین انتظامات کئے جائیں اور تزئین و آرائش و تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔ محسن نقوی نے پورے اسلام آباد بالخصوص وی وی آئی پی روٹس اور ریڈ زون کی صفائی یقینی اور تمام تجاوزات کو ہٹانے کا بھی حکم دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایس سی او سربراہی کانفرنس کے شایان شان انتظامات کئے جائیں گے اور اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے گا۔