قومی ٹیم کے کوچ جیسن گلیسپی نے انگلینڈ کے خلاف پاکستانی باولرز کے فلاپ ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ سوچاتھا بولرزپچ پرپڑے پیچز پرگیند کرائیں گے لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے ۔
تفصیلات کے مطابق جیسن گلیسپی کا کہناتھا کہ جوروٹ نے اچھی اورعمدہ اننگزکھیلی، سوچاتھا بولرزپچ پرپڑے پیچز پرگیند کرائیں گے،بولرز ایسا نہیں کرسکے، انگلینڈ کے بیٹرز کو پورا کریڈٹ جاتا ہےوہ اچھا کھیلے،ہم نے بہت سارے رنز تحفہ میں دئیے،روٹ اوربروک نے150رنز کی شراکت میں 8سے 10 باؤنڈریز لگائیں۔
یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کے 556 رنز کے جواب میں تیسرے روز کے کھیل کے اختتام تک 492 رنز بنا لیئے ہیں جبکہ صرف 3 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ اور ہیری بروک نے پاکستانی باولرز کی شدید دھنائی کی ۔