وفاقی وزیر خزانہ محمد ورنگزیب کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے معیشت کے ڈی این اے کو تبدیل کرنا ہوگا، مہنگائی 44 ماہ کی کم ترین سطح، زرمبادلہ زخائر 10.7 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی ، اے ڈی بی وفد کی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈونلڈ بوبیاش نے کی،وزیر خزانہ نے معاشی اشاریوں میں بہتری اور جاری اصلاحات سے آگاہ کیا ،اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنےاور مستقل میکرو اکنامک استحکام کا عزم کیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد ورنگزیب کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے معیشت کے ڈی این اے کو تبدیل کرنا ہوگا، برآمدی شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 6.9 فیصد کی سطح پر آگئی ہےمہنگائی 44 ماہ کی کم ترین سطح، زرمبادلہ زخائر 10.7 ارب ڈالر ہوگئےہیں۔
وزیر خزانہ محمد ورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 85 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر چکا ہے، اے ڈی بی کے وفد نے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کو سراہا ہے۔