برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے ایک کروڑ پاؤنڈز امداد کا اعلان کردیا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق امدادی رقم سے سیلاب سے زیادہ متاثرہ 13 اضلاع کے کمزور خاندانوں کی ہنگامی امداد کی جائے گی، ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں کو انفراسٹرکچر کی بحالی میں مدد فراہم کی جائے گی۔
جین میریاٹ نے کہا کہ متاثرین کو عارضی پناہ گاہیں، ضروری سامان اور نقد امداد دی جائے گی، پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے نظام، تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ زرعی شعبہ خاص طور پر سیلاب سے متاثر ہوا ہے، مون سون کا موسم ختم ہو رہا ہے، لیکن بحالی کا سفر ابھی شروع ہوا ہے، ایک بار پھر سیلاب نے زندگیوں، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے، ہم متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد اور ابتدائی بحالی میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔