الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے لئے ٹریبونل مقرر کردیئے۔ جسٹس ریٹائرڈ رانا زاہد محمود لاہور کےلئے ٹربیونل کے فرائض انجام دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اخترزمان کو آگاہ کردیا۔
ای سی پی کے مراسلے کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ محمود مقبول باجوہ گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤ الدین اور نارووال لاہور کےلئےٹربیونل کے فرائض انجام دیں گے۔
جسٹس ریٹائرڈ ظفر اقبال بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں اور مظفر گڑھ کیلئے ٹریبونل کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور پراچہ راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، مری اور چکوال کےلیے مقررکئے گئے ہیں۔