پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی پر سعودی عرب میں قیام کے دوران ساتھیوں کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔
نواز شریف سعودی عرب میں ایک ہفتے کے قیام کے دورانپارٹی ذمہ داران اور اہم سعودی شخصیات سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے،نواز شریف دبئی میں تین دن قیام کے بعد 21 اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہونگے۔اس سے قبل نوازشریف سعودی ایئرلائنزکی فلائٹ میں لندن سےجدہ پہنچےتھے۔
یہ بھی پڑھیں:۔سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن سے جدہ پہنچ گئے
پاکستان پہنچنے کے بعدنوازشریف صوبائی دارالحکومت لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔نوازشریف لندن سے سعودی عرب روانہ ہوگئے
سابق وزیر اعظم نے لندن سے روانگی کے وقت کہا تھا کہ ماضی میں عوام سےکیاہروعدہ پورا کیا،آئندہ بھی عوام کےاعتماد پرپورا اتریں گے۔