وزیراعظم شہباز شریف نے ہندوؤں کےمذہبی تہوار ہولی پر پیغام میں کہاہولی خوش نمارنگوں کاامتزاج، معاشرتی ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہولی کی روایات پاکستان کی ثقافتی تنوع کامظہر ہیں،ہندوکمیونٹی ہمارے معاشرےکا ایک بیش قدرحصہ ہے،ہندوکمیونٹی کاسماجی ہم آہنگی،معاشی ترقی،بقائے باہمی میں مثبت کردار ہے۔
وزیراعظم نےمزیدکہا آئین بلاتفریق رنگ ونسل مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا تخفظ کرتاہے،حکومت پاکستان تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق کی محافظ ہے۔
آئیےآج قومی عزم کی تجدیدکریں کہ ہم رواداری،ہمدردی اوریکجہتی کی اقدار کے ساتھ پرامن،شمولیتی اورخوشحال مستقبل کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔






















