مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف برطانوی دارالحکومت لندن سے سعودی شہر جدہ پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ لندن میں علاج کی غرض سے مقیم سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان واپسی کے لئے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے جو کہ تین مرحلوں پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ نوازشریف لندن سے سعودی عرب روانہ ہوگئے
نواز شریف سعودی ائیرلائنز کی فلائٹ کے ذریعے لندن سے جدہ پہنچے ہیں اور وہ سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کریں گے جبکہ اس دوران ان کی اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
سابق وزیر اعظم سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گے۔
قائد ( ن ) لیگ سعودی عرب سے 18 اکتوبر کو دبئی کے لئے روانہ ہوں گے اور وہاں سے خصوصی طیارے میں 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
سابق وزیر اعظم وطن واپسی پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ( ن ) کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں۔