پنجاب حکومت نے صوبے میں اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری دے دی ہے ، تین ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی اجتماعی شادی کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کےسترہویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپےسلامی دی جائیگی ۔ فرنیچر،ملبوسات، ڈنرسیٹ سمیت استعمال کی تیرہ اشیاء گفٹ کی جائیں گی ۔ مریم نواز نے اجتماعی شادیوں کا دائرہ کار مزید بڑھانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں عارضی کاشت کیلئے ایک لاکھ ایکڑ زمین تین اور پانچ سال کی لیز پر بے زمین کاشتکاروں کو الاٹ کرنے کی منظوری دی گئی ۔ پنجاب میں الیکڑک بس سروس سکیم کی منظوری بھی دی گئی ۔ پہلے مرحلے میں ستائیس بسیں آئیں گی ای بسوں کی پارکنگ میں چارجنگ کیلئے ایک عشاریہ دو میگا واٹ سولرپینل لگائے جائیں گے ۔ پنجاب بھر میں چھ سو اسی ای بسیں سال کے آخر تک فنکشنل ہونگی ۔ مریم نوازنےلاہور میں الیکٹرک ٹیکسی کا پلان طلب کرلیا ۔۔
وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں آٹا اور چکن کے نرخ کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا ۔ اجلاس میں الحمراء لاہور میں اجوکا تھیٹر فیسٹیول کیلئے دس ملین روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی ۔