حالیہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر راولپنڈی میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور غیر ملکیوں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔
ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ چینی سمیت غیرملکیوں کو دہشت گردوں سےخطرات ہیں۔ہوٹلوں، اسپتالوں، اور کام کی جگہوں پر چینی باشندوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
کروٹ ہائیڈرو اور کہوٹہ آزاد پتن منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے۔ ڈویژنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر سیکیورٹی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہدایات اور سیکیورٹی انتظامات پرعمل درآمد نہ کرنے یا غفلت پرمتعلقہ افسرذمہ دار ہوں گے۔