ضلع بٹگرام کی سب جیل میں زیرحراست 20 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے آفس میں بلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سرکاری اسپتال نے لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔
پولیس کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے مقامی عدالت سےضمانت قبل ازگرفتاری کروالی ہے تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف محکمانہ انکوائری کی جارہی ہے۔
وزیراعلی احتجاج اور سیاست میں مصروف 2 دن بعد نوٹس لیا۔ متعلقہ حکام کو واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ سب جیل بٹگرام شہریار کو عہدے سے ہٹا کر معطل کردیا گیا۔ معاملے کی صاف شفاف انکوائری کے لئے کمیٹی دیدی گئی۔