جماعت اسلامی کے سابق سربراہ سراج الحق نے قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نےدنیابھرمیں اہل غزہ کےحق میں مظاہرےکیے،10ہزار غزہ کےمسلمان ملبےتلے ہیں،ایک سال میں16ہزار بچوں کو غزہ میں شہید کیاگیا،365دنوں میں ہزاروں بم برسائےگئے۔
تفصیلات کے مطابق سراج الحق کا کہناتھا کہ ایک چھوٹی سی بستی غزہ پر80ہزارٹن بارود گرایاگیا،اسرائیل اور دنیا کا شیطان اعظم امریکا ہے،تمام اسلامی ممالک غزہ کے دفاع کے لئے فوج تیار کریں،حماس کو اسلام آباد میں دفتر کھولنے کی اجازت دی جائے،سلامتی کونسل کے ممبر ،اسلامی ممالک کردار ادار کریں، گریٹر اسرائل کا راستہ روکنا ہوگا،ان شااللہ ہماری زندگی میں بیت المقدس ضرور آزاد ہوگا، 2 ارب مسلمان، 58 اسلامی ممالک کیا کر رہے ہیں؟عالم اسلام پر جہاد فرض ہو گیا ہے،حکمران ہمارےراستےکی رکاوٹ ہیں۔
تنظیم اسلامی کےسربراہ شجاع الدین شیخ
تنظیم اسلامی کےسربراہ شجاع الدین شیخ نے قومی فلسطین کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کےمسلمان استقامت کامظاہرہ کررہے ہیں،امریکا،برطانیہ کامکروہ چہرہ بھی ہمارے سامنے ہے،مصنوعات کا بائیکاٹ ہمارا امتحان ہے،سیمینار کانفرنس بہت ہوچکی ہیں،اسرائیل گریٹر اسرائیل کی بات کررہا ہے، فلسطین پراسرائیل کی بربریت کامعاملہ عربوں کوبھی سمجھناچاہیے،ایٹمی طاقت ہمیں اللہ نے سجانے کے لیے نہیں دی۔