مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اختیارولی خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی ڈرامہ تھی یا پھر بازیابی ڈرامہ ہے۔ ساری پی ٹی آئی قیادت وزیراعلیٰ کی گمشدگی کی جھوٹے پروپیگنڈے کرتی رہی۔
ایک بیان میں لیگی رہنما اختیارولی خان نے کہا کہ تحریک انصاف رو دھو کر جھوٹی افواہیں پھیلانے میں اس دور کی کمیونسٹ پارٹی بن چکی ہے، پی ٹی آئی جھوٹے پروپیگنڈے میں کمیونسٹ پارٹی سے بھی آگے نکل گئی ہے، وزیراعلی بچگانہ حرکتیں کر رہے ہیں، مستعفی ہوں۔
اختیارولی خان نے مزید کہا کہ پاک فوج اور ریاست کی کیخلاف منفی پروپیگنڈے ملک دشمنی ہے، اگر پی ٹی آئی نے معافی نہی مانگی تو جھوٹی پریس کانفرنسز کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی پر غور کرینگے۔