وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب چینی عملے کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور زخمیوں کو ترجیحی بنیاد پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حملے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو جلد از جلد جہنم واصل کیا جائے گا، دہشت گرد پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں۔ دہشتگردی کے مکمل سدباب کے لیے حکومت مکمل طور پر متحرک ہے۔
دوسری جانب چینی سفارتخانے اور قونصل خانوں نے بھی حملے کو بزدلانہ قرار دیا ۔ چینی سفارتخانے کا فوری تحقیقات اور مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان میں موجود اپنے شہریوں اور منصوبوں کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ کہا تمام چینی شہری اور کمپنیاں پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔